کابینہ کمیٹیوں کی تنظیم نو، مانڈویا، اسمرتی اور بھوپندر کی شمولیت

   

نئی دہلی: مرکزی کابینہ کی توسیع اور تنظیم نو کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے کابینی کمیٹیوں کی تنظیم نو کرتے ہوئے منسکھ مانڈویا، سروانند سونو وال، اسمرتی ایرانی اور بھوپندر یادو جیسے نئے وزراء کو ان میں شامل کیا ہے حالانکہ دفاعی معاملات اور تقرری معاملات جیسی اہم اور حساس کمیٹیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔مرکزی سکریٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت والی پارلیمانی امور کی کمیٹی میں کپڑا وزیر ارجن منڈا، سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار، قانون اور انصاف کے وزیر کرن رجیجو اور اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر کو رکن بنایا گیا ہے۔