کاجول ہارر فلم ماں کیلئے پرعزم

   

ممبئی، 17 جون (آئی اے این ایس)۔آنے والی مائتھالوجیکل ہارر فلم ماں کے تخلیق کاروں نے ایک طاقتور نیاگیت کالی شکتی جاری کیا ہے، جس میں کاجول نے دیوی کالی کو ایک جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ یہ گیت مشہور گلوکارہ اْشا اْتھوپ کی فلمی دنیا میں شاندار واپسی کا اعلان ہے۔ گیت میں جذبات، دل کو چھو لینے والی دھن اور دیدہ زیب مناظرکو ہم آہنگ کرتے ہوئے دیوی کالی کی طاقت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔کاجول نے انسٹاگرام پرگیت شیئر کرتے ہوئے لکھا:رکشک۔ بھکشک۔ ماں۔ تباہ کن۔ کاجول نے اس گیت میں جذبات سے بھرپور رقص کے ذریعے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ان کے جسم پر سندور، چہرے پر جذبات اور حرکات میں طاقت کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ یہگیت گلوکارہ اْشا اْتھوپ کی سنیما میں شان دار واپسی ہے ۔ فلم جیو اسٹوڈیوز اور دیوجن فلمز کے بینر تلے بنی ہے اور اسے اجے دیوگن اور جیوتی سبارائن نے پروڈیوس کیا ہے۔ کمار منگت پاٹھک اس کے کو-پروڈیوسر ہیں۔ کاجول نے اجے دیوگن کے بطور پروڈیوسر کام کے بارے میں کہا وہ ایک بہت اچھے پروڈیوسر ہیں، ہر مرحلے پر سرگرم ہوتے ہیں ۔