کارخانہ کی دیوار گرنے سے چار بچوں کی موت

   

احمدآباد : گجرات کے ہالول واقع ایک کارخانہ کی دیوار عارضی تمبو پر گرنے کے سبب پانچ سال سے کم عمر کے چار بچوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ جمعرات کو گجرات کے پنچ محل ضلع کے ہالول تعلقہ میں موسلادھار بارش کے بعد پیش آیا۔ اس دردناک حادثہ میں دو بچوں سمیت پانچ دیگر افراد زخمی بھی ہو گئے۔ جن بچوں کی موت ہوئی ہے ان میں چری رام ڈامور (5 سال)، ابھشیک بھوریا (4 سال)، گنگن بھوریا (2 سال) اور مسکان بھوریا (5 سال) شامل ہیں۔پولیس کے مطابق متاثرہ کنبے ہالول تعلقہ کے چندرپورہ گاو?ں میں ایک کیمیکل کارخانہ کے پاس واقع ایک زیر تعمیر مقام پر مزدور کی شکل میں کام کرتے ہیں۔ زوردار بارش کے سبب وہاں کی زمین دھنس گئی اور کارخانہ کی دیوار مزدوروں کے تمبو پر گر گئی۔