کارلوس کی شاندار واپسی ’ ارجنٹینا اوپن جیت لیا

   

بیونس آئرس۔ عالمی نمبر2 کارلوس الکاراز، پیٹ اور عضلات کی جکڑن کی وجہ سے بغیر کسی مسابقتی میچ کے تین ماہ سے زیادہ کا وقت میدان سے باہرگزا ہے لیکن انہوں نے اپنے سیزن ڈیبیو پر ارجنٹینا اوپن ٹرافی جیت لی۔ اپنے ٹورنمنٹ کے ڈیبیو میں، ہسپانوی کھلاڑی نے برطانیہ کے کیمرون نوری کو 6-3، 7-5 سے ہرا کر اپنے ساتویں اے ٹی پی ٹور خطاب کی ٹرافی جیتی اور گزشتہ سال کے یو ایس اوپن کے بعد یہ پہلا اعزاز حاصل کیا۔ کامیابی کے بعد انہوں نے کہاکہ میں نے فائنل کھیلنے میں بہت آرام محسوس کیا، الکاراز نے میچ کے بعد مزید کہا کہ میں جانتا تھا کہ یہ واقعی مشکل ہونے والا ہے۔ میں نے واقعی میں اس بات پر توجہ مرکوزکرنا شروع کی کہ مجھے شروع میں کیا کرنا ہے۔ یہ وہ سطح ہے جس سے مجھے فائنل میں کھیلنا ہے۔ علاوہ ازیں 19 سالہ نوجوان 2015 میں رافیل نڈال کے بعد بیونس آئرس ٹرافی جیتنے والے پہلے ہسپانوی کھلاڑی بن گئے ہیں اور اے ٹی پی ٹور کے مطابق، رینکنگ میں نمبر 2 پر ٹورنمنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رینک والے فاتح کے طور پر گوسٹو کورٹن کے برابر ہے۔ الکاراز نے سال کا آغاز اب تک کے سب سے کم عمر عالمی نمبر 1کے طور پرکیا، لیکن عضلات میں جکڑن نے انہیں آسٹریلین اوپن سے محروم رہنے پر مجبور کیا، جس کے نتیجے میں وہ سربیا کے عظیم نوواک جوکووچ سے ٹاپ پوزیشن کھو بیٹھے۔ اتوار کی جیت کے ساتھ ہسپانوی اے ٹی پی رینکنگ میں نمبرایک کے 590 پوائنٹس کے فرق کے اندر چلے گئے ہیں۔ پہلے سیٹ کا آغاز یکساں معاملہ تھا لیکن 3-3 پر الکاراز نے اور اپنی ریکٹ کی رفتار سے اپنے حریف پر حاوی ہونا شروع کیا۔ حریف مقابلہ کرنے میں ناکام رہے اور اسپینارڈ نے پہلا سیٹ 6-3 سے اپنے نام کیا۔ الکاراز نے دوسرے سیٹ میں اپنا تسلط برقرار رکھتے ہوئے نوری پر3-0 کی برتری حاصل کی۔ الکاراز نے طویل سروس کے ساتھ میچ جیتنے کا موقع گنوانے کے بعد 5-5 پر واپسی کرنے میں کامیاب رہے لیکن ہسپانوی کھلاڑی نے اپنا حوصلہ نہیں ہارا اور فائنل سیٹ 7-5 سے جیت کر خطاب اپنے نام کر لیا۔