نئی دہلی11اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں گراوٹ کا رخ گذشتہ ماہ ستمبر میں بھی بنا رہا۔ اس ماہ میں کاروں کی فروخت میں 33.40 فیصد کی گراوٹ آئی۔آٹو موبائل کمپنیوں کی تنظیم سیام کے اعدادوشمار کے مطابق ستمبر میں 134281 کاروں کی فروخت ہوئی ہو گذشتہ سال ستمبر میں فروخت کی گئی 197129کاروں کے مقابلے میں 33.40فیصد کم ہے ۔اس دوران یوٹیلیٹی گاڑیوں کی فروخت میں 5.49فیصد اضافہ درج ہوا ۔ ستمبر میں 81625 یوٹیلیٹی گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ گذشتہ سال ستمبر میں یہ تعداد 77380 تھی۔