کارپوریٹ طرز پر سرکاری اسکولس کی ترقی

   

منتخب نمائندے حکومت کے ویژن کو کامیاب بنائے : ہریش راؤ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ کارپوریٹ طرز سطح کے اسکولس پر سرکاری اسکولس کو ترقی دینے کے لیے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ دلت بندھو ، اپنا گاؤں اپنا اسکول ، کے بشمول دیگر فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے جائزہ لیا ۔ اس اجلاس میں رکن پارلیمنٹ کے پربھاکر ریڈی ، ارکان اسمبلی کرانتی کرن ، مہیپال ریڈی ، این رگھونندن راؤ ، ارکان قانون ساز کونسل محمد فاروق حسین ، بھوپال ریڈی ، ایس سبھاش ریڈی ، رگھووتم ریڈی ، یادو ریڈی کے علاوہ متحدہ ضلع میدک کے کلکٹرس نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ حالیہ چیف منسٹر کے دورے سنگاریڈی کے موقع پر وعدے کے مطابق 390 کروڑ روپئے کی اجرائی عمل میں آئی ہے ۔ جس پر انہوں نے چیف منسٹر سے اظہار تشکر کیا ۔ ان فنڈز کا ضرورت کے مطابق استعمال کرنے کے لیے ارکان اسمبلی تجاویز تیار کریں ۔ اپنا گاوں اپنا اسکول ایک بہترین اسکیم ہے ۔ جس پر آئندہ تعلیمی سال سے ریاست کے تمام اسکولس میں عمل آوری ہوگی ۔ چیف منسٹر کے ویژن کو کامیاب بنانے کے لیے تمام منتخب عوامی نمائندوں کو مکمل تعاون کرتے ہوئے غریب طلبہ کو انگریزی میڈیم کی تعلیم حاصل کرنے میں مدد کریں ۔ تلنگانہ حکومت خانگی و کارپوریٹ تعلیمی اداروں کے طرز پر سرکاری اسکولس کو ترقی دینے کی حکمت عملی تیار کی ہے ۔ 7289 کروڑ روپئے اپنا گاوں اپنا اسکول اسکیم کے لیے منظور ہوئے ہیں ۔ ان فنڈز کا بہتر استعمال کرتے ہوئے تعلیمی شعبہ کے لیے ثمر آور بنانے کی کوشش کریں ۔ چیف منسٹر کے سی آر 8 مارچ کو اسکیم کا ضلع ونپرتی میں افتتاح کریں گے ۔ 9 مارچ سے متحدہ ضلع میدک میں اس پر عمل آوری ہوگی ۔ اسکولس کی تعمیر و مرمت کے لیے ضلعی کلکٹرس ریت کی قلت پیدا نہ ہونے دیں ۔ آئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے قبل نئی اسکیم کے لیے اسکولس کو تیار رکھیں ۔ اپنا گاوں اپنا اسکول اسکیم کے لیے متحدہ ضلع میدک کے 1097 اسکولس کا انتخاب کیا گیا ہے ۔۔ ن