کار کا ٹائر پھٹنے سے بھیانک حادثہ۔ تین افراد ہلاک

   

نلگنڈہ۔/16جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کے سوریہ پیٹ ضلع میں پیش آئے ایک بھیانک سڑک حادثہ میں تین افراد کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ کوداڑ بائی پاس کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک کار کا ٹائر پھٹ پڑنے سے وہ بے قابو ہوکر دوسری کاروں کو ٹکر دیتے ہوئے سڑک سے کافی دور جھاڑیوں میں گر پڑی جس کے نتیجہ میں تین افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں ۔ حادثہ میں ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ تینوں کاریں بری طرح تباہ ہوگئیں۔ آندھراپردیش کے وجئے واڑہ سے ایک خاندان حیدرآباد آرہاتھا درمیان میں یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں مرنے والے خاندان کی شناخت نہیں ہوسکی