نیویارک : ایک امریکی شہری نے اپنی گاڑی کا ہڈ کھولا اور اسے اس وقت شدید جھٹکا لگا جب اس نے دیکھا کہ گاڑی کے انجن پر ایک خوفناک سانپ بیٹھا ہوا ہے۔اس واقعہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک سانپ کو گاڑی کے بونٹ کے اندر پرسکون بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ گاڑی کے مالک کا کہنا ہے کہ اسے گاڑی کے انجن کے گرد ایک سات فٹ (2.13 میٹر) لمبا سانپ ملا۔ سانپ مسلسل حرکت کررہا تھا۔ سانپ کو وہاں سے ہٹانے کے لیے پولیس کو کال کی۔آئی ٹی وی ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر نشر ویڈیو ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘نیدیکھی ہے۔ اس کیساتھ منسلک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ امریکی ریاست وسکونسن کے شہر گرین بے میں پیش آیا۔اس دیوہیکل سانپ کو پکڑلیا گیا۔