جے پور: راجستھان میں چورو ضلع کے سوجن گڑھ علاقے میں آج صبح کار اور ٹینکر کے تصادم میں چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق جودھ پور کے یہ لوگ سالاسر بالاجی کا درشن کر کے واپس جودھ پور جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ نمبر 52 پر بوبسر پلیا کے قریب سامنے سے آنے والے ایک ٹینکر نے ان کی کار کو ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں رویداس، واسودیو، امیت اور سنجے کمار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال پہنچایا اور دونوں گاڑیوں کو موقع سے ہٹانے کے بعد ٹریفک کو کلیئر کرایا جس سے کچھ دیر تک ٹریفک میں خلل پڑا۔وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سجن گڑھ علاقے میں اس سڑک حادثے میں چار لوگوں کی موت بہت افسوسناک ہے ۔