کاغذنگر کے مختلف شعراء کو کلکٹر نے تہنیت پیش کی

   

کاغذنگر/22 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کی بی آصف آباد کے میں ریاستی حکومت کی جانب سے یوم تاسیس تلنگانہ کی تقریب کے سلسلے میں ضلع کے تیلگو، ہندی اور اردو شعرا کو ان کی بہترین شاعری خدمات کے پیش نظر ریاستی حکومت کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ کلکٹر بی ہمنت سہا دیو راو نے اپنے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر محترمہ چاہت بچپائی، راجیشم ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پی اشوک، ضلع پرشد رکن کمیٹی ضلع صدر ارگیلا ناگیشوراو، مینارٹی قائد علی بن کے ساتھ مل کر ڈسٹرکٹ کلکٹر بی ہمنت سہا دیو راو نے ضلع کی بی آصف آباد کے اردو ممتاز شعراء عارف الدین راہی، مولانا اکبر چنوری، تنویر تاج، حافظ محمد ساجد کی شعر و شاعری خدمات کی ستائش کرتے ہوئے 4 اردو شعراء کی گل پوشی، شال پوشی، سرٹیفیکٹ کے ساتھ فرداً فرداً تہنیت پیش کی گئی۔