کاغذ نگر میں این ٹی آر کی 97 ویں یوم پیدائش تقریب

   

Ferty9 Clinic

کاغذ نگر۔/29 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر مستقر میں آج تلگودیشم پارٹی قائد و سابق چیف منسٹر آندھرا پردیش این ٹی راما راؤ کی 97 ویں یوم پیدائش کے سلسلہ میں تلگودیشم پارٹی ضلع صدر بی آنند اور تلگودیشم پارٹی ترجمان میر صادق علی ہاشمی کی زیر نگرانی میں یوم پیدائش تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر کیک کاٹتے ہوئے یوم پیدائش تقاریب منائی گئی۔اور این ٹی آر چوراستہ پر موجود آنجہانی این ٹی آر کے مجسمہ پر پھول پیش کرتے ہوئے پرچم کشائی انجام دی گئی ۔ بعد ازاں تلگودیشم پارٹی قائدین کی جانب سے این ٹی آر کے یوم پیدائش کے ضمن میں غریب لوگوں میں ضروری اشیاء اور سامان کی مفت تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر تلگودیشم پارٹی قائدین محسن بیگ، سائی گوڑ، اروند کمار موجود تھے۔