کاغذ نگر۔ کاغذ نگر تحصیلدار آفس کے قریب موجود جدید قبرستان کے تعمیراتی کاموں کیلئے آج میونسپل چیئرمین محمد صدام حسین نے مقامی مسلم منارٹی قائدین اور منسپل کمشنر راجو کے ساتھ مل کر پٹنا پرگتی اسکیم کے تحت 40 لاکھ روپیوں کی لاگت سے جدید قبرستان کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا, اس موقع پر محمد صدام حسین نے کہا کہ ریاست حکومت مسلم اقلیتوں کے فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کوشاں ہیں, مینارٹی رسیڈنشیل اسکول، شادی مبارک اسکیم، آئمہ و موذن کو اعزازی رقم کی منظوری ریاستی حکومت کے شاندار کارناموں میں شامل ہے، اسی کی مثال آج جدید قبرستان کے تعمیراتی کاموں کو دیناہے۔۔ اس موقع پر مسلم اقلیتوں قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔