کاغذ نگر۔ کاغذ نگر میں مونسپل چیرمین محمد صدام حسین اور میونسپل کی جانب سے قدیم قبرستان کے تعمیراتی کاموں کے لئے 30 لاکھ روپیوں کی منظوری کی گئی، اور آج بعد نماز ظہر کاغذ نگر کی قدیم مسجد کے قریب موجودہ قدیم قبرستان میں مونسپل چیرمین محمد صدام حسین نے قدیم قبرستان ڈویلپمنٹ کمیٹی صدر حافظ محمد ریاض احمد، میونسپل کونسلر مدن اور مقامی مسلم مینارٹی قائدین محمود بیگ، شیخ دستگیر، حافظ عمر رضا، محمد حاجی، ساجد اور مسلم نوجوانوں کے ساتھ مل کر میونسپل چیرمین محمد صدام حسین نے 30 لاکھ روپیوں کی لاگت قدیم قبرستان کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا، اس موقع پر مونسپل چیرمین محمد صدام حسین نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ہندو بھائیوں کے لئے شمشان واٹیکا کے لیے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپیوں کی منظوری کی گئی, کاغذ نگر میونسپل کی جانب سے عیسائی قبرستان کے تعمیراتی کاموں کے لیے 25 لاکھ روپے کی منظوری، اور مسلم قبرستانوں کے تعمیراتی کاموں کے لئے میونسپل کی جانب سے 3 قبرستانوں کو تعمیراتی کاموں کے لئے جملہ ایک کروڑ کی منظوری کرتے ہوئے مسلم قبرستان کی تعمیراتی کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے، اسی سلسلے میں آج کاغذ نگر کے قدیم قبرستان میں 30 لاکھ روپیوں کی لاگت سے وضو خانے، شیڈ، اور سڑکوں کی تعمیراتی کاموں کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا، تاکہ تدفین کو آنے والوں لوگوں کو سہولت ہو سکے، انہوں نے کہا کہ میونسپل کی جانب سے کاغذ نگر کے مختلف عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے۔