کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی جیل سے رہائی کے احکامات

   

اسلام آباد: لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اردو نیوز کے نامہ نگار رائے شاہنواز کو بتایا ہے کہ سعد حسین رضوی کی رہائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئے گی۔ سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اسد وڑائچ کے مطابق ابھی تک ان کو سعد رضوی کی رہائی کے احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں۔حکومت اور تحریک لبیک پاکستان میں مذاکرات کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کو ہوا ہے۔ لاہور میں یتیم خانہ چوک کے اطراف انٹرنیٹ اور فون سروس بحال ہو گئی ہے تاہم ابھی تک تحریک لبیک کا دھرنا جاری ہے۔