حیدرآباد/12 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے مرکزی وزارت صحت، نیشنل میڈیکل کمیشن، کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی اور ریاستی محکمہ صحت کو نوٹس جاری کرکے کالوجی یونیورسٹی میں امتحانی طریقہ کار پر وضاحت طلب کی ہے۔ 30 سے زائد ایم بی بی ایس طلبہ نے کالوجی ہیلت یونیورسٹی میں فرسٹ ایر اور انسٹنٹ امتحانات کے طریقہ کار کو چیالنج کرنے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ جسٹس ابھینند کمار شاولی نے سماعت کی اور مرکز و ریاست سے وضاحت طلب کی ۔ درخواست گذاروں کا کہنا ہے کہ امتحانی طریقہ کار ریگولیشنس آن گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن ترمیمی قانون 2019 کے خلاف ہے۔ طلبہ نے یونیورسٹی سے دوبارہ سپلیمنٹری امتحانات کے انعقاد کی درخواست کی۔ درخواست گذار کے وکیل نے بتایا کہ یونیورسٹی نے جو پرچہ سوالات تیار کئے ہیں وہ نیشنل میڈیکل کمیشن کے رہنماخطوط کے برخلاف ہیں۔ جسٹس ابھینند کمار شاولی نے حکام کے علاوہ ان میڈیکل کالجس سے رائے طلب کی ہے جہاں یہ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ر