حیدرآباد۔ منچریال میں ایک 24 سالہ خاتون کو کالا جادو کرنے والے شخص کی جانب سے ایذا رسانی اور زخمی کئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں خاتون کو کالے جادو سے علاج کے نام پر مارپیٹ کی جا رہی ہے اور ایذا رسانی کی جا رہی ہے ۔ منچریال پولیس نے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔