کاماریڈی: بی آر ایس قائد کی خودکشی

   

کاماریڈی :21؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آرایس پارٹی کے قائدین صدرنشین بھکنور مارکٹ کمیٹی بھگوت ریڈی معاشی بحرانی کے سبب پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ سب انسپکٹر بھکنور آنند گوڑ نے بتایا کہ بھکنور زرعی مارکٹ کمیٹی کے صدر بھگوت ریڈی کل رات 8 بجے گھر سے باہر نکلنے سے قبل اپنی بیوی کو باہر جارہا ہوں بتایا تھا اور اپنے بھائی کے زرعی کھیت پہنچ کر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر افراد خاندان یہاں پہنچ کر غمزدہ تھے اور معاشی بحرانیوں کے سبب خودکشی کی ہے پولیس نے بعد پنچنامہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا رکن اسمبلی کاماریڈی گمپا گوردھن نے بھگوت ریڈی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ۔
سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک
میدک /21 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میدک سے رامائم پیٹ کے مقام وینکٹاپور میں ٹاٹا اے سی اور بائیک کے تصادم کے نتیجہ میں ٹی ارون 20 سالہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس میدک نے حادثہ سے متعلق مقدمہ درج کرکے ضابطہ کی کارروائی انجام دی ۔