کاماریڈی :آج ایس ار گارڈن فنکشن ہال کاماریڈی میں کیریئر گائیڈنس اینڈ پرسنیلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام ڈاکٹر سید فضل اللہ چشتی صابری کی زیر نگرانی میں منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کلکٹر جناب جیش وی پاٹل نیطلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بچوں کے روشن مستقبل سے روشناس کروایا۔ ایس پی جناب ڈی سرینواس ریڈی اور نوڈل آفیسر جناب سلام نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس پروگرام میں تلنگانہ اقلیتی اقامتی کالج اور اسکول کے طلبا نے حصہ لیا۔ڈسٹرکٹ کلکٹر کے ہاتھوں” ولی الدین اویسی” کی گل پوشی کی گئی۔اور جناب پرنسپل محمد امتیاز علی صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے ان کے نظم ونسق اور جامعہ نظامیہ کی تعریف کی۔اور امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس طرح کا نتائج دیکرکاماریڈی ڈسٹرک کا نام روشن کریں۔ولی الدین جو تلنگانہ اقلیتی اقامتی کالج کاماریڈی کے طالب علم ہیں ۔ جس نے ایان میڈیکل کالج میں MBBS کی فری سیٹ لاکرTMRC کا نام روشن کیا ہے۔