کاماریڈی کے اے ٹی ایم سنٹر سے لاکھوں روپیوں کا سرقہ

   

حیدرآباد۔ 12 جنوری (سیاست نیوز) کاماریڈی کے علاقہ میں ایک اے ٹی ایم سنٹر میں نامعلوم سارقوں نے اے ٹی ایم مشین سے 17 لاکھ روپے سرقہ کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق کاماریڈی کے علاقہ پٹلم میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم مشین کو گیس کٹر کے ذریعہ کاٹ کر اے ٹی ایم مشین سے رقم کا سرقہ کرلیا۔ بینک حکام کے مطابق اے ٹی ایم مشین سے تقریباً 17 لاکھ روپے سرقہ کئے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ سرقہ کی واردات میں بین ریاستی ٹولی ہوسکتی ہے جنہوں نے مشین کھولنے کے لئے گیس کٹر کا استعمال کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے سارقوں کی گرفتاری کے لئے تمام ثبوت جمع کررہے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ ان کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس نے تیقن دیا کہ ان سارقوں کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ ش