کامل مدوری تیونس کےنئے وزیراعظم مقرر

   

تیونس سٹی : تیونس کے صدر قیس سعید نے سماجی امور کے وزیر کامل مدوری کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے ۔تیونس کے صدارتی دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ صدارتی انتخابات دو ماہ یعنی اکتوبر میں ہونے والے ہیں اور سعید دوسری پانچ سالہ صدارت کے لیے انتخاب لڑیں گے ۔ تاہم بیان میں اس فیصلے کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ مدوری کو 25 مئی کو سماجی امور کا وزیر مقرر کیا گیا تھا۔
اس سے قبل وہ نیشنل ہیلتھ انشورنس فنڈ کے چیئرمین تھے ۔