کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل

   

برمنگھم: پاکستان کے ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیر بٹ نے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں ملک کے لیے پہلا گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے۔ اس طرح ایونٹ میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد دو ہو گئی ہے۔چوبیس سالہ ویٹ لفٹر نے بدھ کو 109 کلوگرام سے زیادہ وزن کے مقابلے میں مجموعی طور پر 405 کلوگرام وزن اٹھا کر نہ صرف گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ کامن ویلتھ گیمز کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔نوح دستگیر نے اسنیچ میں 173 جب کہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو وزن اٹھایا۔ اس مقابلے میں نیوزی لینڈ کے ویٹ لفٹر ڈیوڈ لیٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جب کہ بھارت کے گردیپ سنگھ تیسرے نمبر پر رہے۔