کامیابی کا سہرا سلمان خان کے سر:سوناکشی

   

مبئی۔ بالی ووڈ اسٹارسوناکشی سنہا جو فلموں میں آنے سے پہلے بہت زیادہ موٹی تھیں ان کا وزن نوے کلو تھا ، انہوں نے کہا کہ وہ تو سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ وہ اپنا وزن کم کر سکتی ہیں اور ٹاپ ہیروئینز کی دوڑ میں شامل ہوسکتی ہیں۔اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے تو کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ہیروئین بھی بنوں گی لیکن اداکار سلمان خان نے مجھے متحرک کیا اورکہا کہ تم اپنا وزن کم کرو تم اچھی ہیروئین بن سکتی ہو اور اس وقت تمہارا وزن نوے کلو ہے اس کو کم کرسکتی ہو۔سوناکشی نے کہا کہ اگر سلمان خان مجھیحوصلہ نہ دیتے تو میں شاید آج ہیروئین نہ ہوتی ان کے کہنے پر میں نے خود پر توجہ دی اورآج میرا شمار بالی وڈ کی ٹاپ ہیروئینز میں ہوتا ہے۔ سوناکشی سنہا نے اپنی کامیابی کا سہرا سلمان خان کے سر رکھ دیا۔