دبئی ۔ آئی پی ایل13 میں سر فہرست مقام پر موجود دہلی کیپٹلز کے خلاف پانچ وکٹوں کی شاندار فتح کے بعد کنگز الیون پنجاب کے کپتان لوکیش راہول نے کہا ہے کہ ٹاپ بیٹنگ آرڈرکی کارکردگی اہم رہی ہے ۔ میچ جیتنے کے لئے ٹیم کے بیٹنگ آرڈر میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا لازمی ہے ۔میچ کے بعد راہول نے کہا کہ جب آپ 6 بیٹسمینوں اورآل راؤنڈر کے ساتھ کھیل رہے ہیں تو پھر میچ میں برقرار رہنے کے لئے سرفہرست 4 بیٹسمینوں میں سے ایک کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایک بیٹسمین کو میچ کے اختتام تک میدان میں رہنا ہوگا۔ ہمیں اس پر توجہ دینی ہوگی اور اسے بہتر بنانا ہوگا۔دہلی شکھر دھون کی شاندار سنچری ) 106ناٹ آؤٹ) کے باوجود 20 اوور میں5 وکٹوں پر164 رنز ہی بنا پائی جبکہ پنجاب نے نکولس پورن(53) کی دھماکہ خیز نصف سنچری اننگز اورکرس گیل (29) کی ایک تیز اسٹرائیک کی بدولت 19 اوور میں پانچ وکٹوں پر 167 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔اس کامیابی نے پنجاب کی پلے آف کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے۔