کانسٹیبل باپ نے پہلی بیوی کے بیٹے کو پولیس اسٹیشن میں گولی مار دی

   

٭ اترپردیش کے چوری چورا میں ایک ہیڈکانسٹیبل نے پولیس اسٹیشن میں اپنی پہلی بیوی سے پیدا شدہ اپنے ایک بیٹے کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بیٹے کے ساتھ اس کی بحث ہوگئی تھی اور اس کی طرف سے چلائی گئی گولی لگنے سے وہ فوت ہوگیا۔ پولیس نے کہا کہ حملہ آور کو گرفتار کرتے ہوئے ہتھیار ضبط کرلیا گیا۔