کانپور میں 6 سال کی بچی کی کٹی لاش برآمد۔ تنتر منتر کا شبہ

   

Ferty9 Clinic

کانپور: اترپردیش میں کانپور کے گھاٹم پور کے تحت سنیچر کو دیر رات لاپتہ چھ سال کی بچی کی لاش آج کالی مندر کے نزدیک کھیتوں میں کٹی پٹی حالت میں پائی گئی۔ بچی کے جسم سے کئی عضو غائب ہیں۔پولس کو بچی کی خون سے لت پت چپل بھی ملی ہے ۔ تانترک کے ذریعہ بچی کو قتل کئے جانے کے شبہ کا اظہار کیا جارہا ہے ۔پولس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا ہے ۔گھاٹم پور علاقے کے بھدرسا گاؤں میں رہنے والے کرن کریل کی چھ سالہ بچی شریا کو گاؤں میں رہنے والے ایک نوجوان نے پٹاخہ دلانے کے بہانے گھر سے لے کر گیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی شریا لاپتہ ہوگئی تھی۔بچی کی تلاش دیر رات سے ہی اہل خانہ کررہے تھے جس کی اطلاع پولس کو بھی دے دی گئی تھی۔ آج صبح کھیت میں لاش کی اطلاع گاؤں والوں نے جب اہل خانہ کو دی تو جائے واقع پر پہنچے اہل خانہ نے بچی کی کٹی پٹی حالت میں لاش کو دیکھ کر ہنگامہ کرنے لگے ۔پولس نے اہل خاںہ کو خاموش کرایا۔ ڈاگ اسکواڈ اور فورنسک ٹیم نے بھی پہنچ کر لاش کے باقیات کو اکٹھے کئے ہیں۔ پولس نے کہا ہے کہ جلد ہی واقعہ کے بارے میں تفصیلات پیش کی جائیں گی۔ اس سنگین جرم میں جو لوگ بھی ملوث ہیں انہیں سخت سے سخت سزا دلائی جائے گی۔