ممبئی۔8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس سینئر قائد اشوک چوہان نے کہا کہ اجتماعی استعفوں جس میں بشمول راہول گاندھی کے ملند دیورا اور جیوترآدتیا سندھیا شامل ہیں کا مطلب ہے کہ پارٹی میں نئی نسل کی شمولیت کرکے قدیم پارٹی کو مستحکم بنانا ہے۔ کرناٹک بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد کرناٹک میں کانگریس کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے اور بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ طریقہ جمہوریت کو ختم کرنے کے درپر ہے۔ ناگپور ایرپورٹ پر صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے چوان نے کہاک ہ ملک کے مختلف حصوں سے کانگریس لیڈر کا مطلب کوئی خراب نہیں ہے خود راہول گاندھی نے پارٹی ناکامی کے باعث استعفیٰ پیش کردیا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ دوسرے قائدین بھی ان کی نقل کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں تاکہ پارٹی کی ازسر نو تنظیم کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بالآخر پارٹی اہم ہے نہ کہ شخصیت اور پارٹی کو مستحکم بنانے کے لیے نئی قیادت کو تیار کرنا ضروری ہے۔ ساری کانگریس قیادت والی ریاستوں کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو قابل تشویش ہے۔