کانگریس ارکان کا ’قرض کی پوٹلی‘ کیساتھ علامتی مظاہرہ

   

بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی میں آج وزیر خزانہ جگدیش دیوڑا کی طرف سے بجٹ پیش کرنے سے پہلے اپوزیشن لیڈر امنگ سنگھار کی قیادت میں کانگریس کے ممبران اسمبلی نے ‘قرض کی پوٹلی’ اٹھا کر علامتی مظاہرہ کیا۔کانگریس ممبران اسمبلی نے اسمبلی احاطے میں موجود گاندھی مجسمہ کے سامنے مدھیہ پردیش حکومت کی طرف سے لئے جارہے قرض کے حوالے سے مظاہرہ کیا۔ مسٹر سنگھار اور کانگریس ایم ایل اے اپنے سروں پر پوٹلی رکھ کرجسم پر زنجیریں باندھ کر آئے تھے ، جس کے ذریعہ قرض کے خلاف علامتی طور پر احتجاج کیا گیا۔اس دوران سنگھار نے کہا کہ ریاست میں ہر شخص پر 50 ہزار روپے سے زیادہ کا قرض ہے اور حکومت قرض لے کر گھی پی رہی ہے ۔ عام آدمی کی حالت ایسی ہے کہ وہ قرضوں کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے ۔ حکومت نوجوانوں کی نوکری، کسانوں، دلتوں، او بی سی، قبائلیوں اور خواتین کے معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتی۔