حیدرآباد21نومبر(یواین آئی) تلنگانہ کانگریس کے چینور سے امیدوار وویک وینکٹ سوامی کے مکانات پر آج آئی ٹی کی ٹیموں نے دھاوے کئے ۔یہ کارروائی ایک ایسے وقت کی گئی جب انہوں نے بی جے پی سے استعفی دے کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اور کانگریس نے ان کو اس حلقہ سے امیدوار بنایا۔