نئی دہلی : حال ہی میں کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بعد آسام کے بارپیٹا سے لوک سبھا کی رکن سوم نوم عبدالخالق نے بدھ کو کانگریس قیادت سے ملاقات کے بعد اپنا استعفیٰ واپس لے لیا۔ عبدالخالق نے پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں استعفیٰ واپس لینے کا خط سونپا۔اس سے پہلے آج یہاں انہوں نے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اور دیگر قائدین سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس قیادت نے ان کے تمام اختلافات کو دور کر لیا ہے اور اختلافات دور کرنے کے بعد وہ اپنا استعفیٰ واپس لے رہے ہیں۔ عبدالخالق نے کچھ دن پہلے کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی نے اپنا نظریہ تبدیل کر لیا ہے ۔