کانگریس بی آر ایس کو شکست دینے کی اہل رینوکا چودھری

   

حیدرآباد 24 اگست (سیاست نیوز) سابق مرکزی وزیر رینوکا چودھری نے کہا کہ کے سی آر کے پاس اگر کورو ہیں تو کانگریس کے پاس پنچ پانڈو ہیں جو بی آر ایس کو شکست دے سکتے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رینوکا چودھری نے کہا کہ کے سی آر نے کھمم کسانوں سے دھوکہ کیا ہے۔ کسانوں سے ملاقات کے بعد انہوں نے بی آر ایس اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایااور کہا کہ کانگریس کو شکست دینے بی آر ایس نے بی جے پی سے خفیہ مفاہمت کرلی ہے۔