کانگریس حکومت سے ترقیاتی وعدوں کی تکمیل کا مطالبہ

   

سنگاریڈی میں گاندھی جی کے مجسمہ کو یادداشت کے بعد چنتا پربھاکر کی میڈیا سے بات چیت
سنگا ریڈی 30 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگا ریڈی و صدر بی آر ایس پارٹی ضلع نے بی آر ایس پارٹی کارکنان کے ہمراہ گاندھی جی کی برسی کے موقع پر انہوں نے مجسمہ گاندھی جی کی گل پوشی اور یادداشت پیش کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت نے انتخابات کے دوران عوام سے جو وعدے کیے تھے اس پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا ایک سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے کانگریس حکومت اقتدار میں آکر ابھی تک 6 گارنٹی پر بھی عمل نہیں کیا گیا حلقہ اسمبلی سنگا ریڈی میں 4 چار ترقیاتی کاموں کا افتتاح بتایا گیا جبکہ صرف چند مقامات پر ہی عمل کیا گیا اور 82 مقامات پر عمل نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ بی ار ایس پارٹی کی جانب سے مجسمہ گاندھی جی کو یادداشت پیش کرتے ہوئے کانگریس حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے اور ترقیاتی کاموں کو عوام تک پہنچایا جائے اس موقع پر نرہر ریڈی بچی ریڈی سابق اراکین بلدیہ سابق سرپنچ اور بی ار ایس قائدین و کارکنان موجود تھے۔