کانگریس حکومت کے 1000 یوم عوام کیلئے عذاب کے دن

   

ظہیرآباد میں بی آریس کا احتجاج دھرنا رکن اسمبلی کے مانک راو کا خطاب
ظہیرآباد4ستمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی حکومت کی ناکامیوں کے 1000 دن پر رکن۔ اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ کی قیادت میں زبردست احتجاجی دھرنا منظم کیا اور مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کانگریس حکومت کے 1000 دنوں کے دوران عوام کو دھوکہ دیا اس کے خلاف احتجاج دھرنا دیا انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کو انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہنے اور عوامی مسائل کو حل کرنے میں کوتاہی برتنے پر تنقید کی بی آر ایس قائدین، کارکنوں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور حکومت کی ناکامیوں کے خلاف نعرے لگا کر اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔ سابق چیرمین ڈی اسی ایم ایس شیواکمار، گنڈپا، ریڈی، کوہیر منڈل پارٹی صدر نرسملو ایم ائے کلیم کونسلر بلدیہ کوہیر سابق میونسپل چیرمین تنظیم آحمد غوث الدین غوری کونسلر بلدیہ نامہ کرن ضیا الدین غوری سیخ زاہد ذاکرعلی اکین بلدیہ ،بی آریس قائد نرسملو کوہیر کونسلرس، سنگامیشور، نرسمہا ریڈی ویگر موجود تھی۔