نئی دہلی : صدر کانگریس کھرگے نے کہا کہ کانگریس ضمانت دیتی ہے کہ نوجوانوں کا مستقبل تاریک سے روشن ہو جائے گا۔ انہوں نے ‘یووا نیائے’ کی ضمانت کا اعادہ کیا، جسے پارٹی نے اقتدار میں آنے کی صورت میں نافذ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے ہفتہ کو کہا کہ کانگریس روزگار کے مواقع بڑھانے، انٹرپرینیورشپ کو قابل بنانے اور نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لئے ٹھوس قدم اٹھا کر ایک ‘روزگار انقلاب’ کا آغاز کرے گی۔ کھرگے نے کہا کہ کانگریس اس بات کی ضمانت دیتی ہے کہ نوجوانوں کا مستقبل تاریک سے روشن ہو جائے گا۔ انہوں نے ’یووا نیائے‘ کی ضمانت کا اعادہ کیا، جسے پارٹی نے اقتدار میں آنے کی صورت میں نافذ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا، ’’کانگریس پارٹی یوتھ جسٹس گارنٹی کے ذریعہ ’روزگار انقلاب‘ لائے گی۔ ہم روزگار کے مواقع بڑھانے، انٹرپرینیورشپ کو فعال کرنے اور اپنے نوجوانوں کے خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے۔ کھرگے نے اپنی پارٹی کی طرف سے دی گئی ضمانتوں کو ’یووا نیائے‘ قرار دیا۔ کانگریس کے صدر کھرگے نے کہا کہ ’بھارتی بھروسہ‘ گارنٹی کے تحت ان کی پارٹی روزگار کیلنڈر کے مطابق 30 لاکھ نئی مرکزی حکومت کی نوکریاں فراہم کرے گی۔