سیاسی حلقوں میں ہلچل، مختلف قیاس آرائیاں
حیدرآباد۔/17 ستمبر ، ( سیاست نیوز) وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ سے آج احاطہ اسمبلی میں کانگریس رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کی ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات سیاسی حلقوں میں بحث کا موضوع بن چکی ہے۔ اسمبلی کی لابی میں راجگوپال ریڈی نے تقریباً نصف گھنٹہ تک ہریش راؤ سے تازہ ترین سیاسی صورتحال اور پارٹی تبدیل کرنے جیسے اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی کانگریس سے دوری اختیار کرتے ہوئے بی جے پی میں شمولیت کا اشارہ دے چکے ہیں۔ بعد میں انہوں نے یو ٹرن لے لیا اور کہا تھا کہ وہ کانگریس میں برقرار رہیں گے۔ ہریش راؤ سے ان کی تازہ ملاقات کے بعد راجگوپال ریڈی کے حامیوں کو اس بات کی تشویش لاحق ہوچکی ہے کہ راجگوپال ریڈی جو فیصلے تبدیل کرنے کیلئے شہرت رکھتے ہیں آخر کس پارٹی میں برقرار رہیں گے۔ ہریش راؤ سے ملاقات کہیں ٹی آر ایس سے قربت کا اشارہ تو نہیں۔