کانگریس رہنما راہل گاندھی کو اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کا رکن نامزد کیا گیا

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت بحال ہونے کے چند دن بعد بدھ کو انہیں دفاعی امور کی قائمہ کمیٹی کے رکن کے طور پر نامزد کیا گیا۔ لوک سبھا بلیٹن کے مطابق کانگریس ایم پی امر سنگھ کو بھی کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔عام آدمی پارٹی کے نو منتخب لوک سبھا ممبر سشیل کمار رنکو کو زراعت، حیوانات اور فوڈ پروسیسنگ کی کمیٹی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ رنکو نے حال ہی میں جالندھر لوک سبھا کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں عام آدمی پارٹی کے واحد رکن ہیں۔