بنگلورو۔4ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک کانگریس نے چہارشنبہ کے دن ساری ریاست میں بند کا اعلان کیا ہے جو پارٹی کے رہنما ڈی کے شیو کمار کی افورسنمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ہاتھوں ناجائز طریقہ سے حاصل کردہ دولت کی سرمایہ کاری کے الزام میں گرفتاری کے خلاف منایا جائے گا ۔گرفتاری سے قبل شیو کمار سے ای ڈی کے عہدیداروں نے مسلسل چوتھے دن تک تحقیقات کیں ۔