کانگریس لیڈر راہول گاندھی نیویارک میں انڈین اوورسیز کانگریس کے ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے ۔ راہول اپنے 6 روزہ امریکی دورہ کے آخری مرحلے میں ہیں ۔ انھوں نے مودی حکومت کو مختلف محاذوں پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ موجودہ حکومت نے مسئلہ چاہے کچھ بھی ہو ،ماضی کی حکومتوں پر ذمہ داری ڈال دینے کی روش اپنالی ہے ۔ حکومت کی ہر غلطی کیلئے ماضی کی کانگریس حکومتوں کو مورد الزام ٹھہرانا مودی حکومت کا وطیرہ بن چکا ہے ۔ راہول نے ریمارک کیا کہ مودی کی کار سامنے توجہ دینے کے بجائے پیچھے دیکھنے سے حادثوں کا شکار ہورہی ہے ۔