بھوپال: کانگریس نے امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی موجودگی میں ہوئے نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ اور مدھیہ پردیش ڈیری فیڈریشن کے درمیان معاہدے پر سوال اٹھائے ہیں۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے آئیڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ بھوپیندر گپتا نے ایکس پوسٹ میں کہا ‘‘مدھیہ پردیش کا سانچی اب این ڈی ڈی بی کی ملکیت ہوا، یہ سانچی دودھ فیڈریشن کی ملکیت ہے اس کے 7 لاکھ ممبران ہیں۔ یہاں 4500 پرائمری کمیٹیاں ہیں، یہ حکومت 6 سال سے الیکشن نہیں کروا سکی ہے ۔ کیا ان متعلقین سے اس ٹیک اوور کے لئے رائے لی گئی تھی؟ کمیٹی کی رضامندی سے یہ کام ہوتا تو حکومت آئین کا مضحکہ کیسے اڑا تی؟ اس معاہدے پر گزشتہ روز دستخط کیے گئے ۔ یہ معاہدہ یہاں منعقد ریاستی سطح کی کوآپریٹو کانفرنس میں کیا گیا۔ اس معاہدے کے ذریعہ ریاست میں دودھ جمع کرنے اور پیداوار کے میدان میں وسیع پیمانے پر کام کئے جائیں گے ۔