کانگریس نے کرناٹک میں شاہ اور یوگی پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی کا مطالبہ کیا

   

بنگلورو:کانگریس نے وزیر داخلہ امت شاہ اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر کرناٹک اسمبلی انتخابی مہم کے دوران بے بنیاد اور جھوٹے بیان دینے کا الزام لگاتے ہوئے ان پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے جمعہ کو یہاں کمیشن کے دفتر کے باہر نامہ نگاروں سے کہا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن سے (بھارتیہ جنتا پارٹی) بی جے پی لیڈروں کی شکایت کی، ‘ ہم نے بی جے پی کے کئی دیگر لیڈروں کو دیکھا ہے، جن میں وزیر داخلہ امت شاہ اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی بھی شامل ہیں۔سینئر لیڈروں کے خلاف شکایت درج کرائی گئی ہے۔ بی جے پی کے ان لیڈروں نے کانگریس پر فرقہ پرست ہونے کے بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔