بنگلورو:کانگریس قائدین رندیپ سنگھ سرجے والا، ڈاکٹر پرمیشورا اور کرناٹک کانگریس کے سربراہ ڈی کے شیوکمار نے کل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے دیگر لیڈروں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔ بنگلورو کے ہائی گراؤنڈ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت میں امیت شاہ پر ریاست کرناٹک میں اپنی حالیہ ریلیوں کے دوران اشتعال انگیز بیانات دینے، دشمنی اور نفرت کو فروغ دینے اور اپوزیشن کو بدنام کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی لیڈروں کے خلاف شکایت درج کرانے کے بعد کہا، “مرکزی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو فرقہ وارانہ فسادات ہوں گے، وہ ایسا کیسے کہہ سکتے ہیں؟ ہم نے الیکشن کمیشن آف انڈیا میں شکایت درج کرائی ہے۔” ہے۔” کانگریس لیڈروں نے شکایت میں امیت شاہ، متعلقہ بی جے پی لیڈروں اور کرناٹک میں 25 اپریل کو وجئے پورہ اور دیگر مقامات پر ہونے والی ریلی کے منتظمین کا نام لیا ہے۔