میدک /21 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی بی آر ایس حکومت جشن تلنگانہ کے نام پر سرکاری عہدیداروں کو استعمال کرتے ہوئے اپنی پارٹی کی شہرت کے اقدامات کر رہی ہے ۔ سرکاری پیشہ کا پارٹی کی شہرت کرتے ہوئے بے جا استعمال کر رہی ہے ۔ حکومت کے اس طرح کے غلط پروپگنڈہ کے خلاف کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام 22 جون کو تمام حلقہ اسمبلی کے ہیڈ کوارٹرس پر دھرنا منظم کرتے ہوئے وزیر اعلی کے سی آر کا پتلا نذر آتش کیا جائے گا ۔ صدر ضلع کانگریس میدک مسٹر کے تروپتی ریڈی نے اپنے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی آفس سے دفتر آر ڈی او تک ایک احتجاجی ریالی بھی نکالی جارہی ہے ۔