کانگریس پارٹی کے سیوا دل تعلقہ صدرکیلئے سید حبیب کا انتخاب

   

دیگلور۔/27 مئی:( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیگلور کانگریس پارٹی کی جانب سے تعلقہ کانگریس سیوادل کے عہدہ صدارت پر سابق صدر مدرس سید حبیب نندورکر کا انتخاب عمل میں آیا ۔ ایم ایل اے مسٹر جیتیش راؤ صاحب انتاپورکر نے اس نامزدگی سے متعلق ایک مراسلہ سید حبیب نندورکر کو پارٹی کی ایک خصوصی نشست میں عطا کیا۔ اس موقع پر تعلقہ کانگریس کمیٹی کے صدر شیوا جی راؤ دیشمکھ، شہر صدر شنکر راؤ کانتیوار،سابق صدر میونسپل کونسل موگلاجی شرشٹوار، ضلع سیکریٹری دیپک شہانے، پرشانت پاٹل،کانگریس کے فلور لیڈرس، کونسلرس اور پارٹی کارکنان موجود تھے۔