نئی دہلی: ملک کی سب سے قدیم سیاسی جماعت کانگریس کو آج اپنا نیا صدر مل جائے گا۔ 24 سال کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کانگریس پارٹی کو گاندھی خاندان کے باہر سے صدر ملے گا۔ اس سے پہلے سیتارام کیسری غیر گاندھی صدر تھے۔ اس عہدے کے لیے سینئر رہنما ملکارجن کھرگے اور ششی تھرور کے درمیان مقابلہ ہے۔ پیر کو 9,915 میں سے 9,500 سے زیادہ الیکٹورل کالج ممبران نے ووٹ ڈالا۔ ان ووٹوں کی گنتی آج صبح 10 بجے اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں شروع ہوگی جس کے بعد نئے صدر کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ کانگریس کی 137 سالہ تاریخ میں اس بار صدر کے عہدے کا انتخاب چھٹی بار ہو رہا ہے۔