کانگریس پر دفاع کے تینوں شعبوں میں گھپلے کرنے کا یوگی کا الزام

,

   

لکھنؤ 31دسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کانگریس پر ملک کے دفاع کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے دفاع کے تینوں شعبے فضائیہ، بری او ر بحری میں کانگریس نے گھپلہ کیا ہے ۔مسٹر یوگی نے پیر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لوگوں کو نئے سال کی مبارک باددینے کے بعد کانگریس پر جم کر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس گھپلہ بازوں کی حکومت رہی ہے ۔ فضائیہ،بری اور بحری سبھی شعبے میں گھپلے کئے گئے ۔ کانگریس کو اس کے لئے ملک کی عوام سے معافی مانگنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں سال 2004 سے 2014 کے دوران ملک میں گھپلے ہی گھپلے ہوئے ہیں۔ کانگریس نے ملک کے دفاعی سودے میں گھپلے بازی کی ہے ۔ اگستا ویسٹ لینڈ گھپلوں میں بچولیہ کر مشیل نے ای ڈی کی پوچھ گچھ میں کانگریس کو رشوت دینے کی بات کو قبول کیا ہے ۔ کانگریس نے مشیل کے لئے وکیل بھیجے تھے ۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا‘‘چور اتنا شور کیوں مچارہاہے ، یہی کہانی ہے چور مچائے شور’’ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دوران ملک کو لوٹنے کا کام ہوا۔ دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ میں اگستا ویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر سودا معاملے میں گرفتار بچولیہ کر جیمس کی پیشی ہوئی۔ ای ڈی نے ہیلی کاپٹر سودے میں کر مشل سے پوچھ گچھ کی تھی جس میں کانگریس کا نام آیا تھا۔مسٹر یوگی نے کہا کہ کانگریس نے اس معاملے میں 150 کروڑ روپئے کی رشوت لی ہے ۔ اب محترمہ سونیا گاندھی کا نام اس معاملے میں آنے سے کانگریس گھبرا گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے لمبے عرصے تک ملک میں حکمرانی کی ہے ۔ اس دوران کانگریس نے گھپلوں کا بھی لمبا ریکارڈ بنایا ہے اب جب ان کے گھپلوں کے معاملے سامنے آرہے ہیں یہ لوگ اب سینا زوری پر اتر رہے ہیں۔ کانگریس نے کسی بھی شعبے میں گھپلہ بازی کرنے میں کوئی کنجوسی نہیں کی ہے ۔ وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ کانگریس کے لیڈروں نے دفاع سودے میں رشوت خوری سے خود کو الگ رکھا ہوتا تو ملک اس معاملے میں بے حد مضبوط حالت میں ہوتا۔ اب تو ای ڈی اور مشل کے بیان سے سچائی سامنے آگئی ہے ۔ کانگریس اس معاملے میں لیپا پوتی کرنا چاہتی ہے ۔ کانگریس چوری بھی کرتی ہے اور سینا زوری بھی کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 360 کروڑ روپئے کا گھپلہ ہوا ہے اس میں سے 150 کروڑ روپئے کانگریس لیڈروں کے جیب میں گئے ہیں۔ اب تو اگستا ویسٹ لینڈ گھپلے میں مشیل کی گرفتاری سے کانگریس گھبرائی ہوئی ہے ۔ اٹلی کی کورٹ میں کانگریس لیڈروں اور محترمہ گاندھی کے رشوت خوری کی بات کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اب تو اس معاملے میں کچھ بچا نہیں ہے ۔ اس وقت کے وزیر دفاع اے کے انٹونی کی قیادت میں اگستا ویسٹ لینڈ سودے میں گھپلے کی کڑیاں کھلنے لگی ہیں۔ ملک کی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کی یہ پرانی روش رہی ہے کہ وہ ملک کے دفاع کے ساتھ کھلواڑ کرتی رہتی ہے ۔