کانگریس کاانتخابی منشور ڈھکوسلہ:مودی

,

   

پاسی گھاٹ (اروناچل پردیش)، 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا انتخابات کیلئے کانگریس کے منشور پر نشانہ لگاتے ہوئے اسے پارٹی کی طرح ہی بدعنوان، جھوٹ کا پلندہ اور ’ ڈھکوسلہ منشور‘ قرار دیا ہے ۔لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں ا نتخابی مہم کے دوران یہاں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ 2004 کے منشور میں کانگریس نے 2009 تک ملک کے ایک ایک گھر میں بجلی پہنچانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اس وقت منموہن سنگھ حکومت 2014 تک 18 ہزار دیہات میں بجلی نہیں پہنچا سکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک کی توہین کرتے ہیں، ایسے لوگوں سے کانگریس ہمدردی رکھتی ہے ۔ہندوستان کے آئین کو جو لوگ نہیں مانتے ، ان کے خلاف غداری قانون ہے ، لیکن کانگریس نے اپنے منشور میں اسے ختم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔