نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو احتجاجی مظاہرہ کے لئے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سب سے پرانی پارٹی نے اس کے ذریعہ خفیہ طریقے سے ’خوشنودی‘ کی پالیسی کو آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار پارٹی ہونے کے ناطے انہیں تعاون کرنا چاہئے، نہ کہ اس طرح سے لا اینڈ آرڈر کے لئے پریشانی کھڑی کرنی چاہئے۔مرکزی وزیر نے کانگریس کے احتجاج کے دن سے متعلق بھی سوال کھڑے کئے۔ انہوں نے کہا، ’آج تو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کسی کو نہیں بلایا، پھر پتہ نہیں کانگریس نے اچانک کیوں احتجاجی مظاہرہ کیا‘۔ ای ڈی کی حالیہ کارروائی پر مرکزی وزیر نے کہا کہ سبھی کو لا اینڈ آرڈر کا احترام کرنا چاہئے۔