کانگریس کا جموں میں ریاسی حملہ کیخلاف احتجاج

   

جموں: جموں وکشمیر کانگریس پردیش کمیٹی نے پیر کے روز یہاں ریاسی حملہ کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے اس حملے کو سیکورٹی گرڈ کی ناکامی سے تعبیر کیا۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر رمن بھلہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک بات ہے بی جے پی بڑے بڑے دعوے کرتی ہے یہ ٹورسٹ جو یاترا کے لئے یہاں آتے ہیں ان پر دوسرا حملہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ یہاں یاتریوں کے آنے کا بہت بڑا سیزن ہے لیکن یہاں سیکورٹی گرڈ بالکل ناکام ہوگیا ہے جو تشویش کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے دعوے کرنے والی پارٹی کے سارے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں شری امر ناتھ یاترا شروع ہونے والی ہے تو اس کے لئے سیکورٹی کے کیا انتظامات کیا ہیں حکومت کو سلسلے میں جواب دینا ہوگا۔