کانگریس کو برسر اقتدار لانے این ایس یو آئی سے جدوجہد کی اپیل

   

کارکنوں کے اجلاس سے محمد علی شبیر اور بی وینکٹ کا خطاب

حیدرآباد۔/18 جون، ( سیاست نیوز) سابق وزیر محمد علی شبیر نے این ایس یو آئی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ تلنگانہ میں کانگریس کے اقتدار کیلئے جدوجہد کریں۔ کانگریس کی طلباء تنظیم این ایس یو آئی کے ریاستی صدر بی وینکٹ نے کاماریڈی کے کانگریس آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا تاکہ ضلع میں این ایس یو آئی کی سرگرمیوں کو وسعت دی جائے۔ صدر ضلع کانگریس کے سرینواس، این ایس یو آئی کاماریڈی کے صدر کے سندیپ کمار اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع میں پارٹی کے موقف کا جائزہ لیا گیا۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی بنیاد کی حیثیت این ایس یو آئی کو حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این ایس یو آئی سے سیاسی سفر کا آغاز کیا اور کونسل میں اپوزیشن لیڈر کے مقام تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایس یو آئی کارکنوں کو نوجوانوں اور طلباء سے رابطہ مہم میں اضافہ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے رکن اسمبلی کاماریڈی گمپا گوردھن کی جانب سے ڈبل بیڈ روم مکانات کے مسئلہ پر کھلے مباحث کے چلنج کو قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ 19 جون کو صبح 10 بجے وہ زیر تعمیر ڈبل بیڈ روم مکانات کے پاس رہیں گے اور رکن اسمبلی کو وہاں پہنچنا چاہیئے۔ر