کانگریس کی رکن اسمبلی سیتکانے بیل بنڈی چلائی

   

حیدرآباد6 دسمبر(یواین آئی ) کانگریس رکن اسمبلی سیتکانے بیل بنڈی چلائی ۔اس کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی وائرل ہوگیا۔اس میں دکھایاگیا کہ وہ بیل بنڈی چلاکر جئے کسان اور جئے جوان کے نعرے لگارہی ہیں۔ورنگل میں کانگریس قائدین نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیتکانے مطالبہ کیا کہ پوڈواراضیات کے پٹہ جات قبائلیوں کو دیئے جائیں۔ انہوں نے خواہش کی کہ بغیر کسی قوانین کے کسانوں سے دھان کی خریداری کی جائے ۔