کانگریس کی سونامی میں بی آر ایس بہہ جائے گی: اُتم کمار ریڈی

   

50 ہزار سے کم اکثریت پر سیاست سے دستبرداری کا عہد

حیدرآباد /24 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اُتم کمار ریڈی نے کہا کہ کانگریس کی سونامی میں حکمران بی آر ایس بہہ جائے گی ۔ بھاری اکثریت کے ساتھ کانگریس حکومت تشکیل دے گی وہ (اتم کمار ریڈی ) 50 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔ ایک ووٹ بھی کم ہوگیا تو سیاست سے کنارکشی اختیار کرلینے کا اعلان کیا ۔ اتم کمار ریڈی آج ضلع سوریہ پیٹ کے حضور نگر منڈل پہونچے جہاں پر کانگریس کارکنوں نے ان کا شاندار خیرمقدم کیا ۔ حضور نگر زرعی کمیٹی کے صدرنشین ڈی سرینو اس کے علاوہ حضور نگر ٹاون اور منڈل بی آر ایس کمیٹیوں کے علاوہ دوسرے قائدین نے بی آر ایس سے مستعفی ہوکر کانگریس میں شمولیت اختیرا کی ۔ اس موقع پر خطاب میں اُتم کمار ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے ۔ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا ۔ بدعنوانیاں عروج پر پہونچ گئی ہے ۔ تلنگانہ کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور کانگریس کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کا فیصلہ کرچکے ہیں ۔ انہوں نے ہریش راؤ ، کے ٹی آر اور کویتا کی جانب سے کانگریس قائد راہول گاندھی کو تنقید کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس کے ان تینوں قائدین کو زیب نہیں دیتا کہ وہ راہول گاندھی پر تنقیدیں کریں۔ راہول گاندھی عہدوں کو ٹھکراکر عوامی خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ بی آر ایس قائدین عہدوں کی خاطر سیاسی میدان میں ہیں ۔ کانگریس کے معلنہ 6 گیانٹریز سے بی آر ایس بوکھلاٹ کا شکار ہوچکی ہے ۔ کانگریس کو اقتدار حاصل ہونے کے بعد 6 ضمانتوں پر فوری عمل کیا جائے گا ۔ ن